Articles liés à آخری نبی...

آخری نبی ﷺ کی پیاری سیرت - Couverture souple

Islamic Research Center

 
9789697221813: آخری نبی ﷺ کی پیاری سیرت

Synopsis

کتاب آخری نبی ﷺ کی پیاری سیرت

اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام انسانوں میں سب سے جامع اور کامل ترین شخصیت ہیں۔ آپ ﷺ کی زندگی ہر انسان کے لیے کامل نمونہ ہے، کیونکہ آپ نبی و رسول ہونے کے ساتھ ساتھ داعی، مصلح، قائد، خطیب، امیرِ ریاست، منصف، استاد اور مرشد بھی ہیں۔

اسی حقیقت کو عام کرنے اور سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو عام فہم انداز میں پیش کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران نے المدینۃ العلمیہ سے ایک مختصر مگر جامع کتاب کی تیاری کی خواہش ظاہر فرمائی،

تاکہ عوام الناس، خصوصاً طلبہ اور نوجوان نسل آسان انداز میں سیرت کا مطالعہ کر سکیں۔

اس مبارک کام کے لیے "شعبہ سیرتِ مصطفیٰ" قائم کیا گیا، جس نے مختصر مدت میں نہایت محنت سے یہ کتاب تیار کی۔ کتاب کی تیاری میں سیرتِ طیبہ کو تسلسل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، مواد کی تخریج و تفتیش کی گئی ہے، آسان زبان استعمال کی گئی ہے، اور کئی پیچیدہ الفاظ و جملوں کو عام فہم میں بدلا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیرت سے متعلق مقامات کی جدید معلومات، نقشے، تصاویر، قرآن پاک کی آیات بمعہ ترجمہ، شمائل و خصائلِ نبوی ﷺ، اور آخر میں "حیاتِ مصطفیٰ ایک نظر میں" جیسا خلاصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ کتاب کو شرعی اعتبار سے درست رکھنے کے لیے دارالافتاء اہلِ سنت سے تفتیش بھی کروائی گئی۔

یہ کتاب سیرتِ رسولِ عربی ﷺ سے ابتدائی تعارف کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے مسلمانوں کے لیے نفع بخش بنائے۔ آمین۔

Les informations fournies dans la section « Synopsis » peuvent faire référence à une autre édition de ce titre.